اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 64 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 64

۶۴ دونوں قسم کے حجب کا مفصل بیان :۔حجب حرمان ( محجوب ورثاء کی فہرست ) پوتا پوتی محروم ہو جاتے ہیں اگر میت کا بیٹا ہو۔دادا اور پڑدادا وغیرہ محروم ہو جاتے ہیں۔اگر میت کا باپ زندہ ہو۔بھتیجا محروم ہو جاتا ہے اگر میت کا بیٹا، پوتا ، بھائی کوئی بھی موجود ہو۔چا محروم ہو جاتا ہے اگر میت کا بیٹا، پوتا، باپ، دادا، بھائی ، بھتیجا کوئی بھی موجود ہو۔پڑپوتا محروم ہو جاتا ہے اگر میت کا بیٹا، پوتا موجود ہو۔پوتی محروم رہے گی اگر میت کا کوئی بیٹا ہو یا میت کی دو بیٹیاں موجود ہوں۔دادیاں اور نانیاں سب محروم ہو جاتی ہیں اگر میت کی والدہ موجود ہو۔اخیافی (مادری) بہن بھائی سب محروم ہو جاتے ہیں۔اگر میت کا بیٹا، بیٹی ، پوتا، پوتی، باپ، دادا میں سے کوئی بھی موجود ہو ( یعنی اصل یا فرع میں سے کوئی بھی موجود ہو )۔ہر قسم کے بھائی بہن محروم ہو جاتے ہیں اگر میت کا باپ ، داد یا کوئی بیٹا، پوتا موجود ہو۔۱۰ علاتی بہن محروم ہو جاتی ہے (بشرطیکہ عصبہ کی حیثیت اختیار نہ کرتی ہو ) جب کہ دو حقیقی بہنیں یا ایک حقیقی بھائی موجود ہو۔پڑدادا محروم ہو گا جبکہ دادا موجود ہو۔۱۲۔ذوی الارحام میں سے نانا، نانی، خالہ، ماموں، پھوپھی، بھانجا، بھانجی وغیرہ محروم ہو جاتے ہیں اگر میت کا کوئی نواسہ نواسی موجود ہوں۔۱۳۔خالہ، ماموں ، پھوپھی، بھانجا، بھانجی محروم ہو جاتے ہیں۔اگر نانا نانی موجود ہوں۔۱۴۔خالہ، ماموں، پھوپھی محروم ہو جاتے ہیں اگر بھانجا بھانجی موجود ہو۔۱۵۔دادی محروم ہو جاتی ہے اگر والد، والدہ یا کوئی قریب دادی موجود ہو۔۱۶۔نانی ، نانی کی ماں یا نانی البعد کو نانی اقرب اگر چہ دوسرے ہی سلسلہ میں کیوں نہ ہو محروم کر دیتی ہے۔