اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 32 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 32

۳۲ الف ولَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمُ اِنْ لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ (سورة نساء آیت ۱۳) اگر تمہارے ہاں اولاد نہ ہو تو جو کچھ تم چھوڑ جاؤ اس میں سے چوتھا () حصہ تمہاری بیویوں کا ہے۔ب - فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمُ (سوره نساء آیت (۱۳) اور اگر تمہارے ہاں اولا د ہو تو جو کچھ تم چھوڑ جاؤ اس میں سے آٹھواں (4) حصہ تمہاری بیویوں کا ہے۔ج۔مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصى بها اَوْ دَينه ( سوره نساء آیت ۱۲) یہ حصے تمہاری وصیت اور تمہارے قرض کی ادائیگی کے بعد ادا ہوں گے۔ا۔مادری (اخیافی) بہن بھائیوں کا حصہ الف وَإِنْ كَانَ رَجُلٌ يُؤرَتْ كَللَةٌ أَوِ امْرَأَةٌ وَلَةٌ اَحْ اَوْ أُخْتٌ فَلِكُلّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ ، فَإِنْ كَانُوا اَكْثَرَ مِنْ ذلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ (سوره نساء آیت ۱۳) دو اور جس مرد یا عورت کا ورثہ تقسیم کیا جاتا ہے اگر اس کا باپ نہ ہو نہ اولاد ہو اس کا کوئی بھائی یا بہن (ماں کی طرف سے ) ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹا (1) حصہ ہوگا اور اگر وہ اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب تیسرے حصے میں شریک ہوں گے۔ج - مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصى بِهَا أَوْ دَيْنِ غَيْرَ مُضَارٌ ۚ وَصِيَّةٌ مِّنَ اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ ( سورہ نساء آیت ۱۳) یہ حصے تمہاری وصیت اور تمہارے قرض کی ادائیگی کے بعد ( بچے ہوئے مال کے لحاظ سے ) ہوں گے۔اس تقسیم میں کسی کو ضرر پہنچانا مقصود نہیں ہونا چاہئے (اور یہ ) اللہ کی طرف سے تمہیں حکم دیا گیا ہے اور اللہ خوب جاننے والا (اور ) بردبار ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدیں ہیں جو بھی اللہ (تعالی) اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کرے گا انعام پائے گا اور جو نا فرمانی کرے گا عذاب کا مستحق ہوگا۔تِلْكَ حُدُودُ اللهِ ۖ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّتٍ تَجْرِى مِنْ