اسلام کا اقتصادی نظام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 93 of 162

اسلام کا اقتصادی نظام — Page 93

اسلام کا اقتصادی نظا پر مقرر کیا جائے اور اگر یہ لوگ اس قسم کا کام کرنے کے لئے تیار نہ ہوں تو پھر اُن کا کھانا پینا بند کیا جانا چاہئے کیونکہ اُن کے نزدیک یہ لوگ نکمے اور قوم پر بار ہیں۔کمیونسٹ نظام تصویر بنانے کو کام قرار دیتا ہے، وہ سیچو (STATUE) بنانے کو کام قرار دیتا ہے مگر وہ روح کی اصلاح کو کوئی کام قرار نہیں دیتا بلکہ اسے نکما پن سمجھتا ہے۔حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ روٹی ہی انسان کا پیٹ نہیں بھرا کرتی اور صرف غذا ہی اُس کے اطمینان کا موجب نہیں ہوتی بلکہ ہزاروں ہزار انسان دنیا میں ایسے پائے جاتے ہیں کہ اگر اُن کو عبادت سے روک دو تو وہ کبھی بھی چین نہیں پائیں گے خواہ اُن کی غذا اور لباس کا کس قدر خیال رکھا جائے۔کمیونزم کا کام کے متعلق عجیب و غریب نظریہ تعجب ہے کہ کمیونسٹ نظام چھ گھنٹہ فیکٹریوں میں کام کر کے سینما اور ناچ گھروں میں جانے والے اور شراب میں مست رہنے والے کو کام کرنے والا قرار دیتا ہے، وہ فوٹوگرافی اور میوزک کو کام قرار دیتا ہے مگر وہ روح کی درستی اور اخلاق کی اصلاح کو کوئی کام قرار نہیں دیتا۔پچھلے دنوں مارشل مائی نووسکائی (MOTI NOOSKY) سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے لڑکے کس کام میں دلچسپی لیتے ہیں تو اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ "They are interested in photography, music and keeping rabbits۔" گو یا کمیونسٹ نظام میں ایک پندرہ سال کا بچہ جوفو ٹو گرافی میں اپنے وقت کو گزار دیتا ہے، جو میوزک میں دن رات مشغول رہتا ہے، جو خرگوشوں کو پال پال کر اُن کے پیچھے بھاگتا پھرتا ہے وہ تو کام کرنے والا ہے اور اس بات کا مستحق ہے کہ اُسے روٹی دی جائے لیکن محمد رسول سی ایم ، مسیحی، موسی ، کرشن ، بدھ ، زرتشت، گورونانک یہ اگر خدا کے نام کو دنیا 93