اسلام کا اقتصادی نظام

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 162

اسلام کا اقتصادی نظام — Page 140

مجھے بتایا گیا ہے کہ ایران میں سے بنزائن کی ایک گاڑی گزر رہی تھی کہ ایک ڈرم میں سوراخ ہو گیا اور اس میں سے بنز ائن بہنے لگا۔روسی سپاہیوں نے جب یہ دیکھا تو انہوں نے سمجھا کہ شاید رم (RUM) یا بیئر (BEER) ہے۔چنانچہ انہوں نے بنز ائن کو شراب سمجھ کر پینا شروع کر دیا۔قریباً ایک ہزار روسی سپاہیوں نے یہ بنز ائن استعمال کی اور اُن میں سے درجنوں اس زہر کی وجہ سے مرگئے اور سینکڑوں بیمار ہو گئے۔قومی خدمت کا یہ ایک بہت برا نمونہ ہے۔اتنے سپاہیوں کا اپنے قومی فرض کو بھول جانا اور بجائے قومی مال کی حفاظت کے اُسے اپنے استعمال میں لانے کی کوشش کرنا بتا تا ہے کہ عام سپاہی کی اقتصادی حالت اس قدرا اچھی نہیں کہ وہ حقیقی یا فرضی لالچوں سے اپنے آپ کو بچا سکیں۔یہ واقعہ بتا تا ہے کہ کم سے کم ایران میں رہنے والے روسی سپاہیوں کی حالت ایسی نہیں کہ یہ کہا جاسکے کہ روس نے اُن کی حالت کو بدل دیا ہے۔کمیونزم کے دعویٰ مساوات کے متعلق بعض حل طلب سوالات انڈسٹری کے متعلق یہ حل طلب سوال ہے کہ کیا ہر انڈسٹری میں ایک سا کام ہے۔کوئلہ کی کان میں اور قسم کا کام ہے اور دُکان میں بیٹھنے کا اور کام ہے۔پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ درزی کو اور سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے اور جو ہری کو اور کی اس کا کمیونزم میں کیا حل سوچا گیا ہے؟ کیا دُکانوں کا سرمایہ سب حکومت کا ہوتا ہے اور وہاں کی سب تجارت حکومت کے ہاتھ میں ہے پھر یہ بھی سوال ہے کہ اچھے اور بُرے ڈاکٹر اور اچھے اور بُرے وکیل کی فیس ایک ہی ہے یا اس میں اختلاف ہے؟ اگر اختلاف ہے تو کیوں؟ اگر نہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا سب لوگ اچھے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں؟ اگر جاتے ہیں تو بہر حال وہ سب کا علاج نہیں کر سکتا پھر وہ کیا کرتا ہے؟ یا سب لوگ اچھے وکیل کے پاس جاتے ہیں؟ اگر جاتے ہیں تو وہ 140