اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 93
سیدنا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد خلیفہ اسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ جماعت احمدیہ کے تیسرے امام سید نا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے (آکسن ) رحمۃ اللہ علیہ ۱۶/ نومبر ۱۹۹۹ء کو پیدا ہوئے۔آپ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پوتے اور سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔بچپن سے ہی آپ کی تربیت ام المومنین حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم رضی اللہ عنہا کی آغوش شفقت میں ہوئی۔۱/۱۷اپریل ۱۹۲۲ء کوصرف تیرہ (۱۳) سال کی عمر میں آپ نے قرآن کریم حفظ کیا اور عربی واردو کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔جولائی ۱۹۲۹ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا اور ۱۹۳۴ ء میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کا امتحان پاس کیا۔اگست ۱۹۳۴ء میں آپ کی شادی حضرت سیدہ نواب منصورہ بیگم صاحبہ بنت حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ سے ہوئی اور ۳ / دسمبر ۱۹۸۱ء کو حضرت سیدہ موصوفہ کی [93]