اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 26
خرید وفروخت رزق حاصل کرنے کا دوسرا طریق خرید وفروخت ہے۔خرید وفروخت (تجارت) کرنے میں بہت برکت ہے۔آنحضرت ﷺ نے مسلمانوں کو تجارت کرنے کے متعلق خاص طور پر تاکید فرمائی ہے خود آنحضرت یہ دعوی نبوت سے قبل تجارت فرمایا کرتے تھے۔اور آپ کے صحابہ بھی مدینہ منورہ میں تجارت کرتے تھے۔خرید و فروخت بھی اسی طریق پر کرنی چاہیے جیسے شریعت نے حکم دیا ہے جن چیزوں کے خرید کرنے یا فروخت کرنے سے شریعت نے منع کیا ہے ان چیزوں کی ہر گز خرید و فروخت نہیں کرنی چاہئیے۔اگر کوئی شخص ایسا کرے گا اور خلاف شریعت طریقوں سے مال کمائے گا تو وہ مال ہرگز حلال اور طیب نہیں کہلائے گا۔پس ہر شخص جو خرید وفروخت کرنا چاہتا ہے اس پر فرض ہے کہ وہ شریعت کے احکام کے مطابق اپنا کام کرے۔[26]