اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 16 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 16

اسلام کے علاوہ اور کسی مذہب میں نہیں پائی جاتیں۔ایلاء اگر کوئی شخص قسم کھائے کہ میں اپنی بیوی سے صحبت نہیں کروں گا۔تو اسے چاہیے کہ جب چار ماہ گذر جائیں تو اپنی قسم کو توڑ دے اور قسم کا کفارہ دے (تین روزے رکھے یا دس مسکینوں کو کھانا کھلائے ) ورنہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے۔کیونکہ چار ماہ سے زائد اپنی بیوی سے قطع تعلق کرنا منع ہے۔ظہار اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میری ماں لگتی ہے تو اسے ظہار کہتے ہیں۔ظہار سے طلاق واقع نہیں ہوتی لہذا اسے چاہئیے کہ یا تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے یار جوع کرلے اور ظہار کا کفارہ ادا کر دے۔ظہار کا کفارہ یہ ہے کہ اگر غلام مل سکے اور اُس میں مالی استطاعت ہوتو وہ ایک غلام آزاد کر دے۔یا پھر ساٹھ متواتر روزے رکھے۔اگر روزے رکھنے کی طاقت بھی نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔[16]