اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 74 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 74

یہاں تک کہ ابن ملجم نے قطان بنت مجنہ کے کہنے سے جو ایک نہایت خوبصورت عورت تھی۔جس کے باپ اور بھائی کو حضرت علی نے یوم القمر میں قتل کیا تھا۔اور جس سے وہ شادی کرنا چاہتا تھا۔مگر اُس نے کہا کہ میں تم سے اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک حضرت علی کا سر میرے پاس نہیں لاؤ گے۔چنانچہ وہ بد بخت کوفہ میں آیا اور ۱۵ رمضان المبارک کو جبکہ حضرت علی صبح کی نماز کے لئے تشریف لا رہے تھے آپ پر حملہ کیا جس سے آپ کے سر کے پچھلے حصہ میں ایک کاری زخم آیا اور آپ شسترہ رمضان المبارک کو اسی زخم کی وجہ سے شہید ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ اُس وقت آپ کی عمر ۵۸ برس کی تھی۔آپ نے قریبا چار سال ۹ ماہ خلافت کی اور گوفہ میں دفن کئے گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ [74]