اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 1 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 1

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نحمدهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عبده الْمَسِيحَ الموعُود اسلام کی پانچویں کتاب معاملات وو ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے بندوں کے حقوق ادا کرے۔اللہ تعالیٰ کے حقوق (توحید پر ایمان - نماز۔روزہ وغیرہ) کو عربی زبان میں عبادات“ کہتے ہیں۔اور اُس کے بندوں کے حقوق کو ” معاملات“ کہتے ہیں۔ہر مسلمان پر ان ہر دو حقوق عبادات اور معاملات کا شریعت کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق بجالا نا فرض اور واجب ہے۔اگر کوئی شخص ان ہر دو حقوق کے بجالانے میں سُستی کرے گا تو وہ کامل مسلمان نہیں کہلا سکتا۔اور قیامت کے دن اُس سے مواخذہ ہوگا۔اور سزا کا مستحق ہوگا۔اس لئے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ عبادات اور معاملات کے بجالانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔اور اپنی طرف سے کوئی کسر باقی نہ چھوڑے۔عبادات کا بیان پہلی چار کتابوں میں ہو چکا ہے یہاں سے معاملات کا بیان شروع ہوتا ہے۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ