اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 87 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 87

قرآن شریف کی باتیں ا۔اللہ تعالیٰ سے بہت ڈرو۔۲۔اللہ تعالیٰ اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرو۔۔اللہ تعالیٰ کی صفات اپنے اندر پیدا کرو۔۴۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا ہر فیصلہ مانو۔۵۔شعائر اللہ کی عزت کرو۔۶۔جس وقت قرآن کریم پڑھا جائے تو اُسے خاموش ہو کر سُنو۔ے۔لوگوں کے لئے نمونہ بنو۔۸۔جماعت سے کبھی الگ نہ ہو۔۹۔معاہدہ مت توڑو۔۱۰۔کسی مسلمان بھائی کو حقیر مت سمجھو۔۱۱۔نمازیں پابندی سے ادا کرو۔۱۲۔جھوٹی اور فضول قسمیں مت کھاؤ۔۱۳۔نیکیوں میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرو۔۱۴۔ہمساؤں اور مسافروں سے نیک سلوک کرو۔۱۵۔قتیموں کا مال مت کھاؤ۔[87]