اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 86 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 86

کرتی نظر آتی ہے جو دنیا میں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی۔وہ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ۔احمدیت وہی کتاب ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی ازالہ اوہام میں موجو د ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میں خاص شہر لندن میں ایک منبر پر تقریر کر رہا ہوں۔یہ وہی پیشگوئی ہے جو آپ کے وجود باجود کے ذریعہ سے پوری ہوئی۔جب آپ لندن تشریف لے گئے۔اور آپ کی یہ تقریر کا نفرنس مذاہب عالم میں پڑھی گئی۔اور یہ وہی کتاب ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اسلام کے متعلق ایک کتاب لکھی جائے۔جس میں اسلام کو صیح طور پر پیش کیا گیا ہو۔فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْاعَادِي وَقَطَعَ ا انُوْفَ الْأَعَادِي بِالْآيَادِي آپ کے ذریعہ سے دنیا کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ پہنچی ہے۔اور آپ ہی وہ وجو د باجود ہیں جس نے دنیا کے کناروں تک شہرت پائی۔اور آپ ہی کا وجود باجود ہے جس کے ذریعہ قوموں نے آپ کے حلقہ غلامی میں آکر اور آپ کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لا کر برکت پائی۔وَنَحْنُ أَيْضًا مِّنْهُمْ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ والصلواة وَالسَّلَامُ على رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ لے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی تقریر تحریر فرمایا کرتے تھے اور پھر وہ مجمع میں پڑھی جایا کرتی تھی۔حضور خود نہیں پڑھا کرتے تھے۔بعینہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی یہ تقریر بھی ایسی ہے کہ کبھی آپ نے ہے اور پڑھنے والا آپ کا ایک خادم تھا۔منہ [86]