اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 85
ایک عرصہ ہوا کہ رمضان شریف کے آخر میں معوذتین ( قرآن شریف کی آخری دوسورتوں ) کا درس حضور سے سنتے چلے آرہے ہیں۔مگر ہر سال نئے نئے حقائق اور نئے نئے معارف ہوتے ہیں۔اور پھر تعجب پر تعجب کہ ظاہری تعلیم بھی۔کوئی نہیں۔اور تیاری و عدم تیاری کا کوئی سوال نہیں۔تب بے اختیار یہی منہ سے نکل جاتا ہے۔چوں دور آن شود تمام بکام پسرش یادگار می بینم اگر تحریر دیکھو تو آپ کے قلم کے آگے تلوار کیا حقیقت رکھتی ہے؟ جو کتابیں آپ نے لکھی ہیں وہ اپنا جواب آپ ہیں۔قلم میں روانی کہ الامان اچھصہ شہزادہ ویلز پڑ ھو تو معلوم ہو کہ انجیل لکھ دی ہے۔دعوۃ الامیر دیکھو تو علم کلام کا دریا کوزو میں بند کر دیا ہے۔اگر احمدیت یعنی حقیقی اسلام پڑھوتو یہ معلوم ہو جائے گا کہ اگر اس زمانہ میں کسی کو اسلام کا اجمالی اور تفصیلی معلم ہے تو صرف آپ کو۔غرضیکہ کوئی کتاب آپ کی تصنیف شدہ دیکھو ایک غیر معمولی طاقت پیچھے کام ا نعمت اللہ ولی مرحوم جون ۵۶ ھ میں گزرے ہیں وہ فرماتے ہیں۔جب مسیح و مہدی موعود جس کا نام احمد ہو گا اُس کا دور پورا ہو جائے گا تو اس کے بعد اس کا بیٹا اس کی یادگار ہوگا۔کے موجودہ ملک معظم ایڈورڈ ہشتم قیصر ہند۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تحفہ قیصرہ بحضور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند پیش کیا اور حضرت امیر المومنین خلیفہ مسیح ایدہ اللہ بنصرہ نے تحفہ شہزادہ ویلز۔[85]