اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 80
نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَفِرُونَ کے ماتحت آپ کی تبلیغ کوز مین کے کناروں تک پہنچا دیا۔اور ہر قسم اور ہر طبقہ کے لوگ، بڑے اور چھوٹے ، امیر اور غریب ، سیاہ اور سفید ، زرد اور سُرخ آپ کی جماعت میں داخل کر دئے۔اور وہ دن دور نہیں جبکہ آپ کی پیشگوئیوں کے ماتحت بادشاہ بھی آپ کے اس سلسلہ میں داخل ہوں گے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِ وَ عَلَى مُطَاعِهِ الصلوةُ وَالسَّلَامُ۔مبارک ہے وہ ! جس نے آپ کے زمانہ کو پایا اور آپ پر ایمان لایا۔رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَا كُتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِيْنَ طَ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِ يَا يُنَادِي لِلايْمَانِ أَنْ طَامِنُوا بِرَبِّكُمْ فَا مَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيِّاتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ - ا (ترجمہ) اللہ تعالیٰ اپنے نور کو کامل طور پر پھیلا کر رہے گا اگر چہ کافروں کو بُرا ہی کیوں نہ لگے۔ے اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے۔پس تو ہمارا نام شاہدین (گواہوں) میں درج کرلے۔اے ہمارے رب! ہم نے تیرے نبی کی آواز سنی۔جو یہ منادی کر رہا تھا کہ اے لوگو! تم اپنے رب پر ایمان لاؤ۔پس ہم ایمان لے آئے۔اس لئے اے ہمارے رب ! ہمارے گناہ بخش دے۔اور ہماری بُرائیاں ہم سے دور کر دے۔اور ہمیں نیک کر کے وفات دے۔(آمین) [80]