اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 81 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 81

حضرت خلیفہ اسیح الثانی اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ایک ایسی ذات ہے جو حتی وقیوم ہے۔باقی سب چیزیں اپنے اپنے وقت مقررہ پر موت کا پیالہ پی کر اس جہاں سے کوچ کر جاتی ہیں۔اسی سنت کے مطابق ہر نبی اپنی طبعی عمر پا کر اس جہاں سے رخصت ہو جاتا ہے۔اور ان کے پیچھے ان کی جماعت رہ جاتی ہے۔ہر شخص جانتا ہے کہ جب تک اتحاد۔اتفاق اور تنظیم نہ ہو کوئی کام نہیں ہو سکتا۔اور جب تک ہر ایک کا ایک ہی قبلہ اور مرکز نہ ہو۔تو سخت گڑ بڑ اور ابتری پھیل جاتی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے انبیاء کی جماعتوں کو تشقت اور افتراق سے بچانے کے لئے یہ انتظام کیا ہے کہ ان کی وفات کے بعد ان کا کوئی جانشین مقرر کر دیتا ہے۔تا وہ سب اس کی بیعت اطاعت کر کے ایک ہی سلک میں منسلک ہو جائیں۔اُس وجود کو جو نبی کا جانشین ہوتا ہے خلیفہ کہتے ہیں۔خلیفہ کی اطاعت کو اللہ تعالیٰ نے نہایت ضروری قرار دیا ہے۔اور اس کے وجود کو نبی کے وجود کا قائم مقام قرار دیا ہے۔اور اس کی بیعت نہ کرنے والے کو فاسق کہا ہے۔جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کچھ عرصہ تک آپ کی خلافت چلی۔اور مسند خلافت پر آپ کی پیشگوئی کے مطابق یکے بعد دیگرے باتلاق [81]