اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 71 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 71

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو علمبر دار بنایا۔خیبر کے موقعہ پر آپ کے ہاتھ میں جھنڈا دے کر فر مایا کہ فتح اس کے ہاتھ پر ہوگی۔اور ایسا ہی ہوا۔آپ بنو ہاشم میں سے پہلے خلیفہ تھے۔آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی بھی تھے۔آپ کی شجاعت اور بہادری کا سکہ تمام مخالفین و موافقین پر بیٹھا ہوا تھا۔آپ اس قدر بہادر تھے کہ لڑائیوں میں خوفناک مقامات میں بے خوف و بے خطر ٹھس جاتے اور شدائد اور تکالیف کی مطلق پروانہ کرتے تھے۔خصوصا آپ کی شجاعت اس واقعہ سے ثابت ہوتی ہے جس دن آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر رات گذاری۔آپ فقہ کے لحاظ سے بھی ممتاز درجہ رکھتے تھے۔کیونکہ آپ بچپن سے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے۔اور آپ سے قرآن سیکھا۔چنانچہ خلفاء ثلاثہ (حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان) کئی اختلافی مسائل میں آپ کی رائے پر ہی عمل کرواتے تھے۔اسی طرح آپ فصاحت میں بھی ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔چنانچہ آپ کی فصاحت آپ کے خطبات اور خطوط سے اظہر من الشمس ہے۔آپ نے نو شادیاں کیں اور سب سے پہلے آپ کی شادی حضرت فاطمہ [71]