اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 56
حضرت محمد رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمُ (گزشتہ سے پیوستہ) ( از حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ ) جو مذہبی تعلیم آپ دیتے تھے اس کا خلاصہ یہ تھا:- (۱) آپ اس تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے۔باقی جو کچھ بھی خواہ فرشتے ہوں خواہ انسان سب اسی کی مخلوق ہے۔یہ عقیدہ اللہ تعالیٰ کی ہتک ہے کہ وہ انسانوں کے جسم میں آجاتا ہے۔یا اس سے کوئی اولاد ہوتی ہے۔یا وہ بچوں میں داخل ہو جاتا ہے۔وہ اِن سب باتوں سے پاک ہے۔وہی زندہ کرتا ہے اور وہی مارتا ہے۔جس قدر مصلح گزرے ہیں سب اس کے بندے تھے۔کسی کو الو ہیت کی طاقتیں حاصل نہ تھیں۔سب کو اسی کی عبادت کرنی چاہیئے۔اور صرف اس سے دعائیں مانگنی چاہئیں۔اسی پر اپنے تمام کاموں کا بھروسہ رکھنا چاہیئے۔(۲) یہ کہ خدا تعالیٰ نے انسانوں کو ایک اعلیٰ درجہ کی روحانی اور اخلاقی اور [56]