اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 57 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 57

حمد نی ترقیات کے لئے پیدا کیا ہے۔وہ ہمیشہ دنیا میں اس غرض کو جاری رکھنے کے لئے نبی بھی ہار ہا ہے۔اور ہر قوم میں بھیجتا رہا ہے۔آپ اس امر کے سخت مخالف تھے کہ نبوت کو کسی ایک قوم میں محدود رکھا جاوے۔کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ پر جانبداری کا الزام آتا ہے جس سے وہ پاک ہے۔اور دنیا کی ہر قوم کے نبیوں کی تصدیق کرتے تھے۔(۳) آپ اس امر پر زور دیتے تھے کہ خدا تعالیٰ ہر زمانہ کی ضروریات کے مطابق اپنا کلام نازل کرتا رہا ہے۔اور آپ کا دعوی تھا کہ آخری زمانہ کی اصلاح کے لئے اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے۔اور اس بناء پر آپ قرآن کریم کو سب پہلی کتابوں سے مکمل سمجھتے تھے اور اس کی طرف لوگوں کو بلاتے تھے۔(۴) آپ کا یہ دعوی تھا کہ خدا تعالی اپنی ہستی کا یقین دلانے کے لئے ہمیشہ اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے۔اور ان کے لئے نشان دکھاتا رہتا ہے۔اور آپ دعوی کرتے تھے کہ جو لوگ بھی آپ کی تعلیم پر عمل کریں گے وہ اپنے تجربہ سے ان باتوں کی صداقت معلوم کرلیں گے۔اور میں اپنے ذاتی تجربات کی بنا پر آپ کو کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات بالکل درست ہے۔اور میں نے خود بھی اسلام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی باتیں سنی ہیں۔جس طرح موسی اور مسیح کے زمانہ کے لوگ سنتے تھے اور خدا تعالیٰ نے کئی دفعہ مجھے ایسے نشان دکھائے ہیں جو انسانی طاقت سے بالا تھے۔[57]