اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 48 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 48

تذكرة الأنبياء اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس میں نیکی کرنے اور بدی کرنے کی بھی طاقت رکھ دی ہے جو شخص چاہے نیکی کر سکتا ہے اور نیکی میں ترقی کر سکتا ہے اور جو شخص چاہے وہ بدی کر سکتا ہے اور بدی میں ترقی کر سکتا ہے۔اللہ تعالی نے اس کو مختار بنایا ہے کہ جو کام چاہے کرے مگر انسان ہمیشہ بدی کی طرف راغب ہوتا ہے کیونکہ شیطان اسے ترغیب دیتا ہے کہ تم یہ کام کر لو۔تم سے کوئی مُحاسبہ نہ ہوگا اس لئے انسان اس کی باتوں میں آجاتا ہے اور اگر تو بہ نہ کرے تو آہستہ آہستہ ترقی کرتے کرتے شیطان کا بھائی بن جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو ایسا بھول جاتا ہے کہ گویا وہ اس کا خالق ہی نہیں اور نہ ہی یہ کسی کے ماتحت ہے۔اور قیامت کے دن کو جس میں حساب کتاب ہوگا ایک غلط عقیدہ اور ناممکن خیال کرتا ہے اور ایسا دلیر ہو جاتا ہے کہ پھر اللہ تعالیٰ کی شان میں بھی گستاخی کرنے لگ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی اپنا ہم خیال بنالیتا ہے بھی کہ ایسے لوگوں کی کثرت ہو جاتی ہے اور کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا نظر نہیں آتا تب انسان اللہ تعالی کے غضب کا مستحق ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ایسے بدکردار انسانوں کو اگر وہ راہ راست پر نہ آویں اور اس کے بتائے ہوئے احکام کی فرمانبرداری نہ کریں اور اس کی فرمانبرداری میں مشغول نہ ہو جائیں اور اپنے پہلے [48]