اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 49 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 49

گناہوں سے تو بہ نہ کریں تو ان کو ہلاک کر دے اُس وقت اللہ تعالیٰ دنیا میں اپنے کسی نبی ورسول کو بھیج دیتا ہے جو نہایت درجہ نیک پاک۔اور نیکی کا مجسمہ ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے تمام احکام پر چلنے والا اور دنیا کے لئے ایک نمونہ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کو حکم دیتا ہے کہ وہ لوگوں میں اعلان کرے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا نبی اور رسول ہے، لوگ اس پر ایمان لائیں، نیک اعمال کریں اور تمام بُرے کاموں کو ترک کر دیں۔اگر وہ اس پر ایمان لے آئیں تو اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچ جائیں گے۔اور اگر وہ اُس کا انکار کریں گے تو اللہ تعالی کا غضب اُن پر بھڑ کے گا اور ان کو ہلاک کر دے گا۔چنانچہ یہ اللہ تعالیٰ کے مخلص بندے دنیا میں اعلان کر دیتے ہیں کہ ہم کو اللہ تعالی نے نجی بنایا ہے اور تمہیں ہم پر ایمان لانے کا حکم دیا ہے اس لئے تم ہم پر ایمان لاؤ اور ہماری تمام باتوں پر عمل کرو۔مگر دنیا کے بندے دلوں کے گندے اور عیش وعشرت میں مشغول رہنے والے خدا کی یاد سے غافل مال و دولت کے نشہ میں مخمور اور اللہ تعالیٰ سے مہجور انسان يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ۔اور كَذلِكَ مَا أَتَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ إِلَّا قَالُوا اے (ترجمہ) اے افسوس بندوں پر کہ نہیں آیا اُن کے پاس کوئی رسول مگر وہ اس کے ساتھ ہنسی اور ٹھٹھا کرتے رہے۔[49]