اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 32 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 32

طرف سے اپنا کوئی وکیل (نمائندہ ،مختار ) مقرر کر دے۔اور وہ وکیل اس کی طرف سے اس کا کام کرے۔صید و ذبائح شکار کرنا بھی اسلام میں جائز ہے مگر جوشکار بھی کیا جائے اس کو بسم الله الله اکبر کہہ کر ذبح کرنا ضروری ہے جو شکار تیر یا بندوق وغیرہ سے کیا جائے اگر بِسمِ اللهِ اللهُ اکبر کہہ کر نشانہ لگایا ہواور وہ پکڑے جانے سے پہلے ہی مر جائے تو اس کا کھا لینا حلال ہے۔مگر جو نشانہ بغیر تکبیر کے لگایا گیا ہو جب تک اس جانور کو ذبح نہ کیا جائے اور اس میں سے خون نہ نکلے وہ کھانا جائز نہیں۔اگر پالتو کتے وغیرہ سے شکار کیا جائے تو اگر وہ کتا اس میں سے نہ کھائے تو وہ حلال ہے اور کھالے تو حرام ہے۔درندے مثلاً شیر، چیتا، بھیڑیے وغیرہ اور مخرب الاخلاق جانور یا گوشت مثلاً مردار خنزیر وغیرہ۔اور وہ حلال جانور بھی جو چوٹ سے مر جائے یا کہیں سے گر کر مر جائے یا کسی جانور نے اس کو مار دیا ہو یا جسے درندہ وغیرہ کھا جائے۔سب حرام ہیں۔ان کے علاوہ جو جانور ہیں مثلاً اونٹ، گائے ہرن، بھیڑ ، بکری اور مختلف قسم کے اچھے پرندے سب حلال ہیں مگر ان کو ذبح کرتے وقت تکبیر یعنی بسم الله الله اكبر کہہ کر گردن سے ذبح کرنا چاہئیے۔اگر کوئی [32]