اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 6 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 6

مجبوریوں کے پیش نظر مرد کی طرف سے اُس کا ولی یا وکیل ایجاب وقبول کر سکتا ہے۔اگر عورت کا ولی اس مجلس میں حاضر نہ ہو سکتا ہو تو اسے اختیار ہے کہ وہ اپنی طرف سے کسی دوسرے شخص کو اپنا وکیل مقرر کر دے تاوہ اس کی طرف سے ایجاب وقبول کرے۔جب ایجاب و قبول ہو جائے تو اب مرد و عورت خاوند اور بیوی بن گئے اب خاوند اپنی بیوی کو اپنے گھر لے جا سکتا ہے۔جب خاوند کی اپنی بیوی کے ساتھ خلوت صحیحہ ہو جائے تو اسے چاہیے کہ حسب توفیق اپنے قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور مسکینوں کی دعوت کرے اس دعوت کو ولیمہ کہتے ہیں یہ دعوت ( ولیمہ ) کرنا سنت ہے۔اور اس کا قبول کرنا بھی سنت ہے۔اور اس دعوت میں غریب اور مسکین لوگوں کو بلانے کا خاص حکم ہے۔حقوق زوجین اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورت پر فضیلت اور فوقیت دی ہے۔اور اس پر فرض قرار دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے لئے تمام اخراجات خوراک، پوشاک اور رہائش وغیرہ کا انتظام حسب توفیق کرے۔اس پر ناحق خفا نہ ہو۔اور اس پر ناجائز بختی نہ کرے بلکہ ہمیشہ اس کے ساتھ اچھا برتاؤ اور نیک سلوک کرے اور اس کے [6]