اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 96
اورت ۱۹۷ء میں ممالک مغربی افریقہ کا انتہائی کامیاب اور بابرکت سفر فرمایا۔(۳) گوٹن برگ (سویڈن)، سرینگر (بھارت)، پیڈ روآباد (اسپین)، اوسلو(ناروے) اور بہت سے دوسرے مقامات پر عالیشان مساجد اور مشن ہاؤسوں کی تعمیر ہوئی۔(۴) لنڈن میں عالمی کسر صلیب کا نفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔(۵) مختلف زبانوں میں قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کی وسیع پیمانہ پر اشاعت ہوئی۔(۶) ادا ئیگی حقوق طلباء کے بابرکت نظام کا اجراء عمل میں آیا۔(۷) مرکز سلسلہ میں متعد دنئی عمارات کی تعمیر اور نئے اداروں کا قیام ہوا۔پاکستان میں شدید مخالفت پاکستان کی قومی اسمبلی نے ہے ؟1 ء میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ کیا۔احمدیوں کو شہید کیا گیا۔ان کا بائیکاٹ کیا گیا۔جماعت کو حوصلہ مند اور استقامت پر قائم رکھنے اور حکومت کی پشت پناہی سے علماء وعوام کے شدید مظالم کا نصرت الہی سے آپ نے کامیاب مقابلہ فرمایا جس سے جماعت میں معتد بہ اضافہ تعداد میں اور تبلیغی اور مالی قربانیوں میں ہوا۔وفات قریبا سترہ سال تک جماعت کی بہترین قیادت فرمانے کے بعد آپ ۹/۸ جون ۱۹۸۲ ء کی درمیانی شب اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔[96]