اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 50 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 50

سحر او مجنون کوحرف بحرف پورا کر دیتے ہیں اور ان انبیاء کی تکذیب کر دیتے ہیں اور ان کو پاگل، مجنون ، جھوٹے ، دغا باز ، فریبی کے خطابات دیتے ہیں اور نہ صرف یہی بلکہ اُن کی تکلیف اور ایذارسانی کے لئے اپنی تمام تدبیریں اور چالاکیاں ختم کر دیتے ہیں اگر ہو سکے تو ان کو ان کے گھروں ، وطنوں اور ملکوں سے بھی جلا وطن کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اور ہر وقت ان کے قتل کر دینے یا ذلیل کر دینے کی فکر میں لگے رہتے ہیں مگر یہ خدا کے پیارے بندے (صلوات الله وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمُ ( گالیاں سنتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں تکلیف اور دکھ برداشت کرتے ہیں مگر ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحم کی درخواست کرتے ہیں وطنوں سے جلا وطن ہوتے ہیں مگر اُف تک نہیں کرتے وہ نہ عزت چاہتے ہیں اور نہ کوئی جاہ و مرتبت۔بلکہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کو جو حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے وہ ان تک پہنچائیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور سُر خرو ہوں دن کو تبلیغ کرتے ہیں تو رات کو اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے آگے روتے ہیں کہ وہ لوگوں کو سمجھ دے۔آخر ان کی دن کی کوششیں اور رات کی دعائیں بے اثر نہیں جاتیں اللہ تعالیٰ نیک اور پاک بندوں کو ان کے ارد گرد جمع کر دیتا ہے اور ان کو ایک جماعت عطا کر دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ہر حکم کے آگے سر تسلیم خم کر دیتے ہیں اور اس کی ا (ترجمہ) جو رسول بھی ان لوگوں کے پاس جو ان سے پہلے تھے آیا انہوں نے کہا اُس کو کہ یہ جادوگر یا پاگل ہے۔[50]