اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 77 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 77

77 گیا ہے۔اسباق میں تدریج کو مدنظر رکھا گیا ہے۔اور عبارت آسان ہے تاکہ بچے ان کو سمجھ سکیں۔اس سلسلہ کتب کے مرتب مولوی محمد شریف صاحب مولوی فاضل و مبلغ اسلام ہیں جو بچوں کے فائدہ کو مدنظر رکھ کر اس سلسلہ کی تصنیف میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔یہ سلسلہ بچوں کی دینی اور مذہبی واقفیت کے لئے بہت مفید ہے۔“ (۲) حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب پرائیویٹ سیکریٹری حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں :- سلسلہ عالیہ حقہ احمدیہ میں عام تعلیم وتربیت جماعت کے واسطے کافی لٹریچر چھپ چکا ہے۔لیکن چھوٹے بچوں کے لئے ابتدائی درسی ایسی کتابوں کا ہونا ضروری ہے۔جو احمدی نقطہ نگاہ سے تالیف کی گئی ہوں۔محمد عنایت اللہ صاحب تاجر کتب قادیان نے ہمت کر کے سلسلہ کے مبلغ چوہدری محمد شریف صاحب مولوی فاضل سے ایسی کتابوں کا سلسلہ لکھانا شروع کیا ہوا ہے جس کے تین حصے پہلے چھپ چکے ہیں اور اسلام کی چوتھی کتاب گزشتہ سالانہ جلسہ پر شائع ہوئی ہے۔میں نے اس کا ذکر اپنے پیچر میں بھی کیا تھا۔اس کے مضامین بچوں کے واسطے بہت مفید اور ضروری ہیں۔ہر شہر کے