اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 78 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 78

78 احمدیوں کو چاہیئے کہ اپنے ہاں کے بچوں کو گھر میں بھی پڑھائیں اور اسلامی اسکولوں میں بھی انکا رواج دینے کی کوشش کریں۔“ (۳) مفتی سلسلہ عالیہ احمدیہ و پرنسپل جامعہ احمدیہ حضرت مولانا مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب فرماتے ہیں:۔یہ کتابیں احمدی بچوں اور بچیوں کے لئے نہایت مفید ہیں۔بلکہ ان میں ایسے مسائل بھی آگئے ہیں جن کے جانے کی بڑوں کو بھی ضرورت ہے۔اور ان کی سلیس عبارت کی وجہ سے عام فہم ہیں جن سے ہر طبقہ کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ احباب ان کے مصنف اور ناشر صاحبان کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔جس سے ایسی تصنیفات کی تالیف واشاعت کو مدد پہنچ سکے گی۔(۴) حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب فاضل پروفیسر جامعه احمدیہ فرماتے ہیں :- اسلام کی پہلی، دوسری اور تیسری کتاب مرتب کردہ مولوی محمد شریف صاحب مولوی فاضل مبلغ سلسلہ احمدیہ (جو ایک ہونہار اور قابل نوجوان ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں علم میں اور جمیع امور خیر میں برکت بخشے۔آمین ) شائع کردہ