اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 68
پذیر ہوئی ہے۔68 99 اللہ تعالی نے آپ کو اعلی درجہ کا سیاست دان بنایا ہے۔تحریک کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق کے حفاظت اور ان کی فلاح و بہبودی کے لئے تمام ہندوستان کے مسلّمہ مسلماں لیڈروں نے متفقہ طور پر ایک کمیٹی بنائی۔جس کا نام " آل انڈ یا کشمیر کمیٹی " رکھا اور ان تمام لیڈروں نے مطلقہ طور پر آپ کو اُس کا صدر بنایا۔سبحان اللہ! کتنا بڑا درجہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا کہ خود مخاضین کے مسلمہ لیڈروں نے بالا تفاق تسلیم کر لیا کہ اگر کوئی شخص ہم میں سے اس معہدہ کے قابل اور اس کام کو کر سکنے والا ہے تو وہ آپ ہی ہیں۔چنانچہ آپ کی صدارت میں یہ کام بڑی اچھی طرح ہوتا رہا۔اور اُن کشمیری مسلمانوں کو اُن کے بہت سے حقوق مل گئے۔اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی پوری ہوئی کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔مگر مسلمانوں کی بدقسمتی کہ بعض غذاروں نے جو نہ تو خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرتا ہوا اور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔حسد وعداوت سے آپ کے کام میں آپ کی مخالفت کی۔اس پر آپ نے استعفاء دے دیا۔آپ کے بعد ایک مشہور لیڈر صدر تجویز کیا گیا اور ایک دوسری الجھن بھی بن گئی۔مگر کام وہیں ختم ہو گیا۔اور کسی سے کچھ بھی نہ بن سکا۔اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکمت تھی کہ تا وہ لوگوں پر یہ ظاہر