اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 67 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 67

67 لاکر خود بخود پیچھے ہٹ گیا۔آریوں، عیسائیوں، غیر احمد یوں سب نے مناظرے کئے۔مگر آج قوت مقابلہ نہ پا کر میدان سے بھاگ چکے ہیں۔اور اب کوئی حتی الوسع مناظرہ کا نام تک نہیں لیتا۔۱۹۲۶ میں ملکانہ میں ہندوؤں نے مسلمانوں کو مرتذ کرنا شروع کر دیا۔اور بہت سے مسلمانوں کو مرتد بھی کرلیا۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کی کوششوں سے یہ فتنہ بھی دور ہو گیا۔اُس وقت تمام ہندوستان کے مسلمان لیڈروں نے آپ کی بے حد تعریف کی تھی کہ فی الواقعہ یہ آپ کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ہندوستان میں ہندو مسلم کشیدگی بہت بڑھ چکی تھی۔آئے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات پر گندے سے گندے حملے کئے جاتے تھے۔اور قتل ہوتے تھے۔آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت کے لئے اور ان آئے دن کے حملوں کی روک تھام کے لئے بہت بڑا کام سرانجام دیا ہے۔اور وہ یوم سیرۃ النبی “ ہے۔اس دن جماعت احمد یہ تمام دنیا میں جلسے منعقد کرتی ہے۔جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر تقریریں کی جاتی ہیں۔اور غیر مسلموں سے بھی آپ کی سیرت پر تقریریں کروائی جاتی ہیں۔اور اس طرح لوگوں کو آپ کی سیرت سے واقف کیا جاتا ہے اور اُن کے دلوں میں آپ کی عزت اور احترام بٹھایا جاتا ہے۔یہ تحریک ایک بہت ہی بابرکت تحریک ہے۔جو آپ کے ذریعہ سے ظہور