اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 66 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 66

66 یہ سلسلہ مٹ جائے گا ، غلط ہو گیا۔آپ کی خلافت پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کے مطابق کہ بڑے چھوٹے کئے جائیں گے اور چھوٹے بڑے کئے جائیں گے“ تمام وہ لوگ جو اپنے آپ کو بڑے سمجھتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ یہ سلسلہ اُنہی کی وجہ سے چل رہا ہے آپ کے مخالف ہو گئے۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے حرم کو اُن سے پاک کر دیا۔اور وہ خود بخود قادیان دار الامان کو چھوڑ کر لاہور چلے گئے۔جس وقت وہ علیحدہ ہوئے اُس وقت اُن کا دعویٰ تھا کہ ۱۰۰ میں سے ۹۹ احمدی اُن کے ساتھ ہیں۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا۔إِنِّي مَعَكَ وَمَعَ أَهْلِكَ۔کہ میں تیرے ساتھ بھی ہوں اور تیرے گھر والوں کے ساتھ بھی ہوں۔اس لئے اللہ تعالی ان تمام سعید لوگوں کو جو غلطی کے ساتھ اُن کے ساتھ شامل ہو گئے تھے بھی لی لایا اور 100 میں سے ۹۹ آپ کی طرف آگئے۔چنانچہ آج کل اُن منکرین خلافت کی تعداد ۵ ہزار کے قریب ہے۔اور آج اُن بڑوں کو کوئی پوچھتا بھی نہیں۔مگر آپ کے مبایعین کی تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۰ لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔کیا یہ آپ کے خلیفہ برحق ہونے کی منکرین خلافت کے لئے دلیل نہیں؟ بیرونی دشمنوں نے بھی آپ سے بری طرح شکست کھائی ہے۔سینکڑوں میانے اور مناظرے ہوئے۔ہر مذہب دل کھول کر آگے بڑھا۔مگر تاب مقابلہ