اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 36
36 پرورش پائی اور آج رسول ہونے کا دغو می کرتا ہے۔اور آپ کا انکار کر دیا۔آپ نے وہ خدا کے دئے ہوئے نشانات بھی اُن کو دکھائے۔مگر انہوں نے پھر بھی آپ کا انکار کر دیا۔اور کہا کہ اے موسیٰ ! تو جادوگر ہے۔اس لئے ہم تیرے مقابلہ کے لئے جادو گر بلاتے ہیں۔تب انہوں نے آپ کے ساتھ مقابلہ کے لئے ایک دن اور وقت مقرر کر کے تمام بڑے بڑے جادوگر بلائے۔جب جادو گر مقابلہ کے لئے آگئے تو انہوں نے لوگوں کے سامنے رسیاں پھینکیں جو سانپوں کی طرح نظر آنے لگیں۔جب آپ نے ان کے مقابلہ میں اپنا عصا پھینکا۔تو وہ اثر دہا بن کر سب رہتیوں کو نگل گیا۔یہ معجزہ دیکھ کر جادو گر تو آپ پر ایمان لے آئے۔مگر فرعون نے کہا کہ اے موسیٰ ! تو بڑا جادوگر ہے۔اور یہ سب تیرے شاگز د ہیں۔اس لئے تم نے ہمیں دھوکا دیا ہے اور ہمارے ساتھ چالا کی کی ہے۔اور جادوگروں سے مخاطب ہوکر کہنے لگا کہ تم میری اجازت کے بغیر اس پر ایمان لے آئے ہو۔اس لئے میں تم کو صلیب دوں گا۔جادوگروں نے جواب دیا کہ جو چاہو کرو۔اب ہم خدا کے رسول پر ایمان لے آئے ہیں۔اس لئے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔غرضیکہ فرعونیوں میں سے کوئی بھی آپ پر ایمان نہ لایا۔بلکہ آپ پر ایمان لانے والے بنی اسرائیل کو بھی سخت تکلیفیں دینے لگے۔تب آپ کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ بنی اسرائیل کو یہاں سے لے کر نکل جاؤ۔جب آپ اُن کو لے کر نکلے۔