اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 60 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 60

60 قرآن شریف اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چلنے والی تمام رسوم ورواج اور بدعتوں سے بچنے والی اور دین کو دُنیا پر مقدم کرنے والی ہے۔آپ کے دل میں اللہ تعالیٰ، قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بے حد محبت اور عشق تھا۔ایسی محبت اور ایسا عشق آج تک کسی شخص میں نہیں دیکھا گیا۔آپ کی ہر تقریر اور تحریر میں یہ بات نمایاں نظر آتی ہے۔قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جیسی تعریف آپ نے لکھی ہے، آج تک کسی نے نہیں لکھی۔ہر مقام سے ہی نظر آتا ہے کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانے ہیں۔آپ کی ہر بات سے اللہ تعالیٰ کی خشیت اور محبت کا پتہ چلتا ہے۔آپ کو ہر وقت یہی فکر رہتا تھا کہ کسی طرح دُنیا میں اللہ تعالیٰ کا جلال اور عات قائم ہو جائے۔اور سب لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئیں۔اور آپ کے ساتھ محبت رکھیں۔تاوہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور محبت حاصل کریں۔آپ نے آکر دنیا پر اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔کوئی نیک بخت اس کا انکار نہیں کرسکتا۔ہر روز آپ کے ذریعہ تازہ بتازہ بارش کی طرح اللہ تعالیٰ کے نشانات ظاہر ہوتے تھے اور آج بھی ظاہر ہور ہے ہیں۔کیا ہی مُبارک ہیں وہ لوگ ! جنہوں نے اپنی آنکھوں سے اُن نشانات کو پورے ہوتے دیکھا۔فَتَبَارَكَ من عَلَّمَوَتَعَلَّمَ