اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 54 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 54

54 پاس جو نئے تھے وہ کسی خاص ترجیب کے ماتحت نہ تھے۔ہر شخص نے اپنی اپنی طبیعت اور مذاق کے مطابق آگے پیچھے عورتیں رکھی تھیں۔آپ نے اس نسخہ کی جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جمع کروایا تھا۔اور اُس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عورتوں کی ترجیب فرمائی تھی۔اس کے ماتحت ترجیب ولا ئی تھی نقل فرما کر مختلف علاقوں میں بھیج دئے۔اور باقی تمام نسخوں کو جلا دیا۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف آج تک ایک ہی ترتیب اور قرآت سے چلا آتا ہے۔ورنہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو سخت گڑ بڑ ہو جاتی۔اور کئی بے وقوف ٹھوکر کھا جاتے۔درحقیقت یہ ایک نہایت ہی اعلیٰ اور عظیم الشان خدمت ہے جو آپ بجالائے۔مسجد حرام اور مسجد نبوی کو آپ نے وسیع کیا۔گوفہ میں لوگوں کے آرام کے لئے سرائیں بنوائیں۔دار القضنا بنایا۔لوگوں کو جاگیریں عطا فرمائیں۔تا زمینیں آباد ہوں۔مؤذنوں کا وظیفہ مقرر کیا۔اس کے علاوہ آپ نے اور بھی بہت سے اعلیٰ درجہ کے کام سر انجام دئے۔آرمینیا، قوقاز، قبرص، مغربی علاقہ جات اور وہ تمام شہر جو فارس وخر اسان وطبرستان سے ابھی تک فتح نہ ہوئے تھے۔آپ کے عہد مبارک میں فتح ہوئے۔غرضیکہ آپ کا عہد خلافت بھی نہایت ہی بابرکت عہد تھا۔اسلام کی شان و شوکت اور رُعب و دبدبہ کو دیکھ کر بعض معاند اور مفید عیسائی اور یہودی بھی اسلام کو تباہ کرنے کی خاطر اسلام میں داخل ہو چکے