اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 47 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 47

47 شروع کیا۔اس پر اہل مکہ بہت گھبرائے۔اور انہوں نے شہر کی سڑکوں پر پہرے مقرر کر دئے کہ کوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہ مل سکے۔اور ارادہ کیا کہ آپ کو قتل کر دیں۔اس پر آپ کے چا اور دیگر رشتہ دار آپ سمیت ایک وادی میں چلے گئے۔تا کہ آپ کی حفاظت کریں۔پس جب اس طرح بھی کام نہ چلتا دیکھا تو سب اہل مکہ نے معاہدہ کر لیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اور آپ کے خاندان اور تمام مسلمانوں کا مقاطعہ (بائی کاٹ ) کیا جائے۔اور کوئی شخص ان کے پاس کوئی کھانے پینے کی چیز فروخت نہ کرے۔اور نہ ان سے شادی بیاہ کا تعلق کیا جائے اور نہ اِن سے کبھی صلح کی جائے۔جب تک کہ وہ آپ موقتل کے لئے نہ دے دیں۔مکہ ایک اکیلا شہر ہے۔اس کے اردگرد چالیس میل تک اور کوئی شہر نہیں۔پس یہ فیصلہ سخت تکلیف دہ تھا۔مکہ والوں نے پہرے لگا دئے کہ کوئی شخص ان کے ہاتھ کوئی کھانے کی چیز فروخت نہ کرے۔اور برابر تین سال تک اُس سخت قید میں آپ گو رہنا پڑا۔راتوں کے اند ھیروں میں پوشیدہ طور پر جس قدر غلہ وہ داخل کر سکتے تھے، کر لیتے۔مگر پھر بھی اس قدر نگرانی میں وہ لوگ کہاں تک انتظام کر سکتے تھے۔بہت دفعہ کئی دن جھاڑیوں کے پیتے اور شاخوں کے چھلکے کھا کر ان کو گزارہ کرنا پڑتا تھا۔ایک صحابی کہتے ہیں کہ ان تکلیف کے دنوں میں سب کی بخشتیں خراب