اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 12 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 12

۔غلاموں کا آزاد کرانا 12 جن لوگوں پر ایسا قرضہ یا جرمانہ ہو جسے وہ ادا نہ کر سکتے ہوں اُسے ادا کرنا _^ اشاعت اسلام مسافر حج اسلامی عبادتیں یا خادمانہ رنگ رکھتی ہیں یا عاشقانہ حج عاشقانہ عبادت ہے۔اور اسلام کے ارکان میں سے پانچواں رکن ہے۔یہ مالی اور بدنی عبادت ہے۔ہر رمسلمان پر جو حج کرنے کی طاقت رکھتا ہو عمر میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت حج کے مہینوں یعنی شوال، ذی قعدہ اور ذی الحج میں بیت اللہ شریف کی طرف جانے کو جو ملک عرب کے پاک شہر مکہ معظمہ میں موجود ہے حج کہتے ہیں۔حج بڑی اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے۔اگر حج اُن تمام شرطوں کے مطابق کیا جائے جو اس کے لئے مقرر ہیں تو اللہ تعالیٰ حج کرنے والے (حاجی) کے گناہ بخش دیتا ہے اور ایسا حج کرنے والے سے اللہ تعالیٰ بہت محبت کرتا ہے۔