اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 83 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 83

83 صاحب مولوی فاضل سے اس وقت تک تین کتب لکھوائی ہیں۔جو اسلام کی پہلی کتاب ، اسلام کی دوسری کتاب اور اسلام کی تیسری کتاب کے نام سے شائع ہو چکی ہیں ان کتب میں اسلام کیا ہے، ہستی باری تعالیٰ، فرشتے، الہامی کتب، خدا تعالیٰ کے نبی ، قیامت ، قرآن شریف اور نماز ، روزہ وغیرہ مسائل پر بچوں کی استعداد کے مطابق تمام ضروری امور بیان کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں انبیاء سابقین حضرت آدم ، حضرت ابراہیم اور حضرت عیسی کے مختصر حالات کا بھی ذکر ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوانح حیات بھی دل آویز طور پر بیان کئے گئے ہیں۔خلفاء راشدین حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ضی اللہعنہاکے تاریخی واقعات بھی درج کئے گئے ہیں۔پھر حضرت میں موجود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے حالات بھی مختصر طور پر بیان کئے گئے ہیں۔اسی طرح شرائط بیعت اور مفید نظمیں بھی بعض موقعوں پر درج ہیں۔میں سمجھتا ہوں یہ سلسلہ کتب اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف بچوں کے لئے مفید ہے بلکہ نو مسلم اصحاب بھی اس سے بہت کچھ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔چونکہ بچوں کی تعلیم وتربیت سے آئندہ نسل کی ترقی ہوتی ہے۔اس لئے دوستوں کو چاہیئے کہ وہ ان کتب کو خریدیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں۔یہ کتب