اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 84
84 نظارت تالیف وتصنیف کی منظور شدہ ہیں۔اور قیمت بھی واجبی رکھی گئی ہے۔“ (۸) محترم جناب شیخ عبد الرحمن صاحب مصری مولوی فاضل وبی۔اے۔ہیڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ قادیان فرماتے ہیں :- مولوی محمد عنایت اللہ صاحب تاجر کتب قادیان نے اسلامی کتب کا ایک سلسلہ تالیف کروانا شروع کیا ہے۔میں نے اس سلسلہ کی تین کتابوں کو دیکھا ہے۔میری رائے میں یہ سلسلہ نہ صرف بچوں کے لئے بلکہ اکثر بڑوں کے لئے بھی مفید ہے۔احمدی احباب کو چاہیئے کہ مولوی صاحب موصوف کی ہمت افزائی کریں اور کثرت سے ان کتب کو خرید کر کے خود بھی پڑھیں اور بچوں کو بھی پڑھا ئیں۔“ (9) جناب چوہدری غلام محمد صاحب بی۔اے۔(علیگ ) ہیڈ ماسٹر نصرت گرلز ہائی اسکول قادیان فرماتے ہیں :- میں نے سلسلہ کتب اسلام مصنفہ چوہدری محمد شریف صاحب مولوی فاضل کی پہلی تین کتابیں مختلف جگہوں سے پڑھ کر دیکھی ہیں۔ان میں ان اسلامی مسائل کو جن کا بچوں کو سکھانا اشد ضروری ہے بہت آسان اردو میں بیان کیا ہوا ہے۔میرے خیال میں مسلمان بچوں کے لئے یہ بہت مفید ہیں۔“