اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 62 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 62

29 62 حضرت خلیفة المسیح الاول رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ حضرت حافظ حاجی حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بے نظیر انسان اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پہلے خلیفہ اور سب سے پہلے آپ کی بیعت کرنے والے تھے۔جس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات ہوئی۔اُس وقت دنیا میں ایک عام رو جماعت کی مخالفت کی چلی۔مخالفوں نے یہ خیال کر لیا کہ اب یہ سلسلہ بالکل میٹ جائے گا۔کیونکہ اس کو قائم رکھنے والے تو حضرت مسیح موعود ہی تھے۔اور وہ فوت ہو چکے۔لیکن ان کو کیا معلوم تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس سلسلہ کے قیام اور اس کی حفاظت کے لئے حضرت مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ کوحضور کا خلیفہ اور جانشین بنادیا ہے۔جس وقت آپ نے یہ کام ہاتھ میں لیا اُس وقت بہت سی مشکلات در پیش تھیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی دستگیری فرمائی۔اور ان تمام مصائب اور مشکلات کو فوراً دور کردیا اور جماعت احمدیہ جسے لوگ مٹانا چاہتے تھے۔ترقی کرنے لگی۔چنانچہ آپ کے زمانہ میں جماعت نے کافی ترقی کی۔آپ نے اپنے زمانہ میں جماعت کی بہت تربیت کی ہے۔قرآن کا پڑھنا