اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 63
63 پڑھانا تو آپ کی غذا تھا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو قرآن شریف کا علم عطا کیا تھا۔اور آپ ہمیشہ اور ہر وقت اسے تقسیم فرماتے رہتے تھے۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات بابرکات کے ساتھ بے حد محبت تھی۔اور آپ کا ادب بھی آپ کے دل میں بے حد تھا۔حضور کی مجلس میں آپ نے بات کرنے میں کبھی سبقت نہیں کی۔جب آپ سے حضور کوئی بات دریافت فرماتے تو آپ خود اس کا جواب دیتے۔ورنہ بالکل خاموشی کے ساتھ تشریف رکھتے۔آپؐ کا علم بہت وسیع تھا۔ہر مذہب کے متعلق آپ کو کافی واقفیت تھی۔کتابوں کے مُطالعہ کا بھی آپ کو بے حد شوق تھا۔وفات کے وقت جو آپ نے کتب خانہ چھوڑا وہ ایک مکمل کتب خانہ ہے۔اُس میں اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ کی کتب موجود ہیں۔بعض ایسی کتابیں بھی ہیں کہ بڑے سے بڑے کتب خانوں میں بھی اس وقت نہیں ملتیں۔مگر آپ کے کتب خانہ میں موجود ہیں۔آپ مصنف بھی اعلیٰ درجہ کے تھے۔آپ کی مصلہ کتب بہت پسند کی گئی ہیں۔اُن میں آپ نے علم و حکمت کے دریا بہادئے ہیں۔آپ کی تحریر میں یہ ایک خاص خوبی ہے کہ وہ مختصر اور جامع ہوتی ہے اور ایسے ہی آپ کی کلام بھی مختصر اور جامع ہوتی تھی۔تمام اخلاق فاضلہ آپ میں پائے جاتے تھے۔اللہ تعالی پر توکل تو آپ کو