اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 52 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 52

52 وجہ سے آپ کو بھی کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔چنانچہ ایک دفعہ آپ کے چچا نے آپ کو رسیوں سے باندھ کر خوب پویا۔مگر آپ نے ان تکالیف کو بڑی خوشی سے برداشت کیا۔اور اُف تک نہ کی۔جب تکالیف بہت بڑھ گئیں تو آپ اپنے اہل وعیال سمیت صفحہ کی طرف ہجرت کر گئے۔جہاں چند سال بسر کرنے کے بعد جب پھر آپ مکہ تشریف لائے تو پھر وہی تکالیف بدستور تھیں۔ہجرت کے حکم کے بعد پھر آپ مدینہ تشریف لے گئے۔اور تا شہادت وہیں قیام فرمار ہے۔آپ کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ ย ہونے کے علاوہ آپ کے داماد بھی تھے۔پہلے آپ سے حضور کی صاحبزادی رقیہ کی شادی ہوئی۔جب آپ فوت ہوگئیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری صاحبزادی اُم کلھوم سے آپ کی شادی ہوئی۔اسی لئے آپ کوڈ والنورین کہا جاتا ہے۔جب آپ بھی وفات پا گئیں تو حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر میری کوئی اور لڑکی بھی ہوتی تو میں اُس کی بھی عثمان کے ساتھ شادی کر دیتا۔غرض یہ سب آپ کے اوصاف حمیدہ اور خصائل پسند یدہ کی وجہ سے ہی تھا۔آپ نے اپنے مال وجان کے ساتھ اسلام کی بہت مدد کی۔اپنا سارا مال اسلام کی راہ میں پانی کی طرح بہادیا۔اور کئی جنگوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔مسلمانوں کی ہر تکلیف کو دور کرنے میں آپ لگے