اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 43 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 43

43 اجازت دے دی کہ وہ حبشہ کو جو اُس وقت بھی ایک مسیحی حکومت تھی ہجرت کر کے چلے جاویں۔چنانچہ اکثر مسلمان مردو عورت اپنا وطن چھوڑ کر افریقہ کو چلے گئے۔مکہ والوں نے وہاں بھی اُن کا پیچھا نہ چھوڑا۔بادشاہ کے پاس ایک وفد بھیجا کہ ان لوگوں کو واپس کر دیں۔تا کہ ہم ان کو سزاد ہیں۔مسیحی بادشاہ بہت ہی منصف مزاج تھا۔جب اُس کے پاس وفد پہنچا تو اُس نے دوسرے فریق کا بھی بیان سننا پسند کیا۔اور مسلمان در بارشاہی میں بلائے گئے۔یہ واقعہ نہایت ہی دردناک ہے۔ہم قوموں کے ظلم سے تنگ آکر اپنے وطن کو خیر باد کہنے والے مسلمان ابی سینیا کے بادشاہ کے دربار میں اس خیال سے پیش ہوتے ہیں۔کہ اب شاید ہم کو ہمارے وطن کو واپس کرا دیا جائے گا۔اور ظالم اہلِ مکہ اور بھی زیادہ ظلم ہم پر کریں گے۔جب وہ بادشاہ کے سامنے پیش ہوئے تو اُس نے پوچھا کہ تم میرے ملک میں کیوں آئے ہو؟ مسلمانوں نے جواب دیا کہ اے بادشاہ! ہم پہلے جاہل تھے۔اور ہمیں نیکی اور بدی کا کوئی علم نہ تھا۔بنوں کو پوجتے تھے اور خدا تعالیٰ کی توحید سے نا واقف تھے۔ہر ایک قسم کے برے کام کرتے تھے۔فلم، ڈاکہ قبل، بدکاری ہمارے نزدیک معیوب نہ تھے۔ابھی اللہ تعالیٰ نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو مبعوث کیا۔اُس نے ہمیں ایک خدا کی پرستیش سکھائی۔اور بدیوں سے ہمیں