اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 24
24 اور زوال کے بعد پہلے کی طرح مرمي الجمار یعنی ہر ٹیلے پر سات سات کنکر پھینکتا رہے۔تیرہویں تاریخ کو مٹی سے واپس آجائے اور آکر بیت اللہ کا طواف کرے۔اس طواف کو طواف الوداع کہتے ہیں۔طواف کے بعد دو رکعت نکل پڑھے۔اس پر حج ختم ہو گیا۔اب حاجی جہاں جانا چاہے جائے اس کا حج ہو گیا۔حج اور عمرہ حج حج کے مہینوں یعنی شوال، ذی قعدہ اور ذی الحجہ میں بیت اللہ کو جانے اور مندرجہ بالا کام جو حج کرنے کے طریق میں بیان کئے گئے ہیں۔بجا لانے کو حج کہتے ہیں۔عُمرہ : حج کے مہینوں کے علاوہ بیت اللہ کو جانے اور مندرجہ بالا کام بجالانے کو عمرہ کہتے ہیں۔عمرہ میں جب عمرہ کرنے والا صفا اور مروہ کا طواف کرلے تو عمرہ ہو گیا۔اب وہ احرام کھول دے۔حجامت بنوا لے اور اگر قربانی کرنا چاہے تو قربانی بھی کرلے۔رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے سے بھی حج جتنا ثواب ملتا ہے۔حرم کے باہر سے آنے والے تو اپنے اپنے میقات سے احرام باندھیں گے۔حرم کے اندر رہنے والے حرم کے اندر سے ہی احرام باندھیں گے۔مگر مکہ