اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 20 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 20

20 محرمت والی جگہ ہے۔اس میں داخل ہونے کے لئے کچھ آداب مقرر ہیں۔جن کا لحاظ رکھنا ہر شخص پر فرض ہے۔خواہ وہ محرم ہو یا نہ ہو۔حرم میں سے کوئی درخت کاٹنا۔کانٹا تو ڑنا، گھاس کاٹنا ( اذخر گھاس کاٹ لینا جائز ہے۔کیونکہ اس کے کاٹ لینے کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت فرما دی ہوئی ہے۔) شکار کرنا، کسی جانور کو اس کی جگہ سے بھگانا کسی کی پڑی ہوئی چیز اٹھانا۔(سوائے اس کے کہ اچھی طرح منادی کرے۔) سب نا جائز ہیں۔لیکن موذی جانوروں مثلاً با دلا سکتا، خونخوار درنده، سانپ ، کچھو کوا، چھیل ، چوہا وغیرہ کا قتل کرنا جائز ہے۔اور اگر کوئی شخص ان جانوروں کے علاوہ کوئی دوسرا جانور قتل کرے گا۔تو اس کو جود و عادل مسلمان فیصلہ کریں۔مثلا کسی جانور کے بدلے کسی جانور کی قربانی کا حکم دیں یا مسکینوں کو کھانا کھلانے کے لئے کہیں۔یا روزے رکھنے کا فیصلہ کریں تو اس کو وہ کام کرنا ہوگا۔حج کرنے کا طریق حج کرنے والے کو چاہیئے کہ وہ گھر سے حج کی نیت باندھ لے۔اور چل پڑے۔جب میقات پر پہنچے تو غسل کر کے دورکعت نفل پڑھ کر یہ دعا کرے: اللَّهُمَّ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ فَتَقَبَّلُ مِي وَيَسْرُهُ لِى اس کے بعد حاجیوں والا لباس یعنی دو بے سلی چادریں پہن لے۔اس