اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 17 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 17

17 قرن المنازل اور جو یمن کی طرف سے یا یمن کے راستہ سے حج کے لئے جائیں اُن کے لئے یلملم میقات مقرر ہیں۔ہمارے ہندوستان کے لئے بھی یہی یلَمْلَم میقات ہے۔ہندوستانیوں کو جہاز میں ہی احرام باندھنا پڑتا ہے۔جو لوگ ان میقاتوں کے اندر یعنی حرم میں ہی رہتے ہوں اُن کو باہر جانے کی ضرورت نہیں۔وہ اپنے گھروں سے ہی احرام باندھ سکتے ہیں۔احرام باندھنے کا طریق احرام ( وہ کام کرنا جس سے انسان اللہ تعالیٰ کے حرم میں جانے کے قابل ہو جائے۔) باندھنے کا یہ طریق ہے کہ جب حاجی ( حج کو جانے والا ) میقات پر سنے تو پہلے غسل کرے۔پھر دورکعت نفل پڑھ کر یہ دعا پڑھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَرِيْدُ الْحَجَّ فَتَقَبَّلْ مِنَىٰ وَيَسِّرْهُ لِي اس کے بعد دو چادریں پہن لے۔یعنی ایک کائنہ بند باندھ لے اور دوسری او پر اوڑھ لے۔جب حاجی یہ لباس پہن لے اُس وقت وہ مُحرم یعنی اللہ تعالیٰ کے قرن المنازل ایک پہاڑ ہے جو مکہ معظمہ سے دو منزل کے فاصلہ پر ہے۔ے سمندر میں ایک پہاڑ ہے جس کا پتہ وہاں پہنچنے پر جہاز والے دے دیتے ہیں۔سے اے میرے اللہ ! میرا حج کا ارادہ ہے۔تو میرے لئے آسانیاں پیدا کر دے اور مجھ سے میرا حج قبول فرما۔