اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 9 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 9

9 رأس المال پر سال گزرنے پر نفع کو بھی اس میں شامل کر کے (اگر چہ اس نفع پر ابھی سال نہ گزرا ہو ) زکوۃ ادا کرنا واجب ہے۔لیکن اگر نفع ایسے قرضہ کی صورت میں ہوجس کے وصول ہونے کی کوئی امید نہ ہو تو اس کو راس المال میں شامل نہیں کیا جائے گا۔اور اگر وہی قرضہ کسی وقت وصول ہو جائے تو پھر اس کی زکوۃ ادا کرنا بھی واجب ہے۔(1) ضروری باتیں ہر مال پر مالک کے پاس سال گزرنے کے بعد زکوۃ فرض ہوتی ہے۔لیکن غلوں پر ان کی برآمدگی پر ہی زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔ان میں سال شرط نہیں۔ا غلوں اور باقی مالوں میں یہ بھی فرق ہے کہ غلوں پر ایک ہی دفعہ زکوۃ فرض ہوتی ہے۔خواہ وہ مالک کے قبضہ میں کتنی دیر ہی کیوں نہ رہیں۔لیکن باقی مال جب تک بقدر نصاب باقی ہوں ان پر ہر سال زکوۃ واجب ہوتی ہے۔(4) جو حصہ زکوۃ میں شریعت کو دیا جانا ہو۔اگر وہ موجود نہ ہو۔یا اگر اسے مال سے جدا کیا جائے اور مال کو نقصان پہنچنے کا ڈر ہو تو اس کی قیمت بھی دی جاسکتی ہے۔(۳) اگر سال کے آخر میں مال کم یا زیادہ ہو جائے لیکن بقدر