اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 82 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 82

82 (Y) جناب ملک غلام فرید صاحب ایم اے۔ایڈیٹر یویو آف ریلیجنز (انگریزی) فرماتے ہیں :- ”مولوی محمد عنایت اللہ صاحب تاجر کتب قادیان نے بچوں کے لئے ایک نہایت مفید سلسلہ کتب شائع کرنا شروع کیا ہے۔گزشتہ سال انہوں نے اسلام کی پہلی کتاب مصنفہ مولوی محمد شریف صاحب شائع کی تھی۔جس میں خدا تعالیٰ کی ہستی ، انبیاء، کتب سماویہ، قیامت وغیرہ سب ضروری عقاید کے متعلق بچوں کی استعداد کے مطابق ضروری مصالحہ مہیا کر دیا گیا تھا۔اب انہوں نے اسلام کی دوسری اور تیسری کتاب شائع کی ہیں۔یہ دونوں کتابیں بھی مولوی محمد شریف صاحب کی تصنیف کردہ ہیں۔اور چھوٹی عمر کے بچوں کے لئے ویسی ہی مفید ہیں جیسی اسلام کی پہلی کتاب۔“ (۷) جناب مولوی محمد یعقوب صاحب مولوی فاضل اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل فرماتے ہیں :- ”مولوی محمد عنایت اللہ صاحب تاجر کتب و مینیجر نصیر بک ایجنسی قادیان نے یہ محسوس کرتے ہوئے کہ جماعت احمدیہ کے بچوں کے لئے ایسے رسائل کی ضرورت ہے جن میں اسلامی عقائد اور جماعت احمدیہ کے حالات کا عام فہم اور آسان عبارت میں ذکر ہو۔تا وہ چھوٹی عمر میں ہی عام دینی معلومات حاصل کر کے اپنی آئندہ زندگی کو بہتر بناسکیں۔سلسلہ احمدیہ کے مبلغ مولوی محمد شریف