اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 81
81 کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ان کتابوں سے پورے طور پر فائدہ اٹھایا جائے۔اللہ تعالیٰ ان کتابوں کے مرتب اور شائع کنندہ کو اس محنت اور خدمت خلق کا بہتر سے بہتر اجر دے۔آمین (۵) فاضل اجلال حضرت مولانا ابوالبرکات غلام رسول صاحب را جیکی مبلغ سلسلہ عالیہ احمد یہ فرماتے ہیں:۔اسلام کی دوسری اور تیسری اور چوتھی کتاب جو اسلام کی پہلی کتاب کے بعد طبع ہوئی۔حد یہ لٹریچر میں بلحاظ بچوں کی تعلیم کے ایک مفید اضافہ ہے۔علاوہ مسائل فقہیہ کے جو ارکان اسلام کے متعلق ضروری تشریح کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے خلفاء اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے خلفاء کے حالات بھی لکھے گئے ہیں۔اور سلسلہ احمدیہ کے مسائل مخصوصہ پر بھی بقدر ضرورت روشنی ڈالی گئی ہے۔جن سے واقف ہونے کے بعد بچوں کو معلومات میں اس قدر وسعت پیدا ہوسکتی ہے۔جس قدر کہ سلسلہ احمدیہ کے نو خیز بچوں کے لئے از بس ضروری ہے۔خدا تعالیٰ عزیز مولوی محمد شریف صاحب کو جزائے خیر دے کہ جن کے قلم فیض رقم کے نتیجہ میں یہ مفید سلسلہ تالیفات ظہور میں آیا۔اور پھر مولوی محمد عنایت اللہ صاحب تاجر کتب کو جن کی کوشش سے یہ سلسلہ طبع ہو کر شیوع پذیر ہوا۔خدا تعالیٰ یہ مفید لٹریچر فائدہ عام کے لحاظ سے مفید اور بابرکت بنائے۔آمین