اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 80
80 اللہ عنہ کے حالات بیان ہوئے ہیں۔اور تیسرے حصہ میں قرآن کریم کے بعض مزید احکام، احادیث نبویہ کی بعض مزید تعلیمات اور جماعت احمدیہ کے بعض فرائض بیان کئے گئے ہیں۔اور آخر میں ایک نظم دارالامان کے متعلق اور ایک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم قرآن کریم کی شان میں درج کی گئی ہے۔یہ کتاب بھی بچوں کے لئے اور اسکولوں کے طلباء کے لئے بہت مفید ہے۔تیسری کتاب ۸۰ صفحات کی ہے۔لکھائی ، چھپائی کا معیار بہت اچھا ہے۔اس کے بھی تین حصے ہیں۔پہلے حصہ میں رمضان شریف کے روزوں، اعتکاف ، صدقۃ الفطر اور قربانی کے ضروری مسائل بہت خوبی سے بیان کئے گئے ہیں۔دوسرے حصہ میں حضرت ابراہیم ، حضرت عیسی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوبکر صدیق ، حضرت عمر بن خطاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت خلیفتہ المسیح الاول اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے بعض حالات بیان کئے گئے ہیں۔اور تیسرے حصہ میں قرآن کریم کی بعض مزید تعلیمات اور حدیث شریف کی بعض ہدایات بیان کی گئی ہیں۔اور آخر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان والا کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ۔الصلوۃ والسلام کی ایک نظم درج کی گئی ہے۔یہ مجموعہ بھی بچوں اور طالب علموں کے لئے بہت ہی مفید ہے۔میں ان تینوں کتابوں کا خلاصہ مضمون بیان کرنے کے بعد پرزور سفارش