اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 79 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 79

79 مولوی عنایت اللہ صاحب تاجر کتب قادیان میں نے دیکھی ہیں۔یہ کتا ہیں 30020 یعنی سرکاری درسی کتابوں کے سائز پر چھپوائی گئی ہیں۔16 پہلی کتاب ۲۷ صفحات کی ہے۔مضمون کے لحاظ سے اس کتاب کے تین حصے ہیں۔پہلے حصہ میں اسلام کی حقیقت اور ضروریات ایمان یعنی اسلام کی حقیقت اللہ تعالیٰ کی صفات ،فرشتوں ، الہی کتابوں، خدا تعالیٰ کے نبیوں اور رسولوں اور قیامت کے متعلق ابتدائی تعلیمی باتیں بیان کی گئی ہیں۔دوسرے حصہ میں مختصر طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات ، قرآن شریف اور سنت وحدیث کے متعلق واقفیت پیدا کرائی گئی ہے۔اور تیسرے حصہ میں بعض متفرق امور دین ، قرآن کریم کے بعض احکام اور احادیث نبویہ کی بعض تعلیمات بیان کی گئی ہیں۔یہ رسالہ چھوٹے بچوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہائی اسکولوں تک کے طالب علموں کے لئے بہت ہی مفید ہے۔کاغذ بہت اعلیٰ ہے۔لکھائی اور چھپائی بھی بہت اچھی ہے۔دوسری کتاب ۶۶ صفحات کی ہے۔اس کتاب کے بھی تین حصے ہیں۔پہلے حصہ میں نماز کے ضروری مسائل نہایت عمدگی کے ساتھ بیان کئے ہیں۔اور دوسرے حصہ میں حضرت آدم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابوبکر صدیق۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفۃ اسبح الاول رضی