اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 3 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 3

3 تعلق بڑھتا ہے۔گناہ بخشے جاتے ہیں۔مخلوق الہی سے ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔ایثار پیدا ہوتا ہے۔حرص اور بخل دور ہو جاتے ہیں۔قربانی کرنے کی عادت پیدا ہوتی ہے۔مال میں برکت ہوتی ہے۔اور وہ پاک ہو جاتا ہے۔اور انہیں حقیقی خوشحالی ، آرام اور چین نصیب ہوتا ہے اور مرنے کے بعد جنت میں داخل کئے جاتے ہیں۔یاد رکھنا چاہیئے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کیا جاتا ہے وہ دراصل اپنے لئے ہی خرچ کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کسی کے مال کا محتاج نہیں۔بلکہ وہ تو یہ دیکھتا ہے کہ میرے بندے کہاں تک میرے احکام بجالاتے ہیں۔اور کہاں تک میری فرمانبرداری کرتے ہیں۔اس لئے جو کچھ بھی خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے وہ نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا ، حلال اور اپنی پاک کمائی کا مال ہونا چاہیئے۔اور ساتھ ہی نیت بھی پاک اور صاف ہونی چاہئے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنَيَاتِ نصاب زکوة چاندی ،سونا، سگے (روپیہ، کرنسی نوٹ وغیرہ) اونٹ، گائے، بیل، بھینس، بکری، بھیٹر ڈنبہ (خواہ نر ہوں یا مادہ) تمام غلوں، کھجور، انگور اور مال تجارت پر جب وہ شریعت کی مقرر کی ہوئی مقدار کے مطابق ہوں۔اور مالک کے پاس