اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 4 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 4

4 ایک سال رہیں تو ان پر زکوۃ فرض ہے۔ان میں سے ہر ایک کے لئے علیحدہ علیحدہ حد مقرر ہے۔اسی مقرر کردہ حد کو نصاب کہتے ہیں۔چاندی سونے کی زکوۃ چاندی اور سونے میں سے چالیسواں حصہ زکوة کی شرح مقرر ہے۔ان ہر دو کا نصاب علیحدہ علیحدہ ہے۔چاندی کا نصاب ۵۲ تولے ۶ ماشے ہے۔اور سونے کا نصاب سے تولہ ۶ ماشہ ہے۔یعنی جب کسی شخص کے پاس ۵۲ تولہ چاندی یا پے تولہ سونا ہو تو اس پر فرض ہے کہ وہ چاندی میں سے ۱۵ ماشے اور سونے میں سے ۲ ماشے ۲ رتی زکوۃ میں ادا کرے۔آجکل کے روپئے بھی چاندی میں ہی شمار کر کے زکوۃ ادا کرنی ہوگی۔پس جس کے پاس ۵۲ روپئے ۸ آنے ہوں۔اُس پر ایک روپیہ ۵ آنے زکوۃ ادا کرنا فرض ہے۔اشرفیوں اور کرنسی نوٹوں کا بھی اسی طرح حساب کر کے زکوۃ ادا کی جائے گی۔زیوروں کی زکوۃ اگر عورتیں اپنے زیوروں کو پہنے رکھتی ہوں یا غریب لوگوں کو عاریہ پہنے کے لئے دے دیتی ہوں تو ان پر کوئی زکوۃ نہیں۔لیکن اگر وہ اسی طرح پڑے رہتے ہوں اور کسی کو عاریہ بھی نہ دئے جاتے ہوں تو ان پر سونے اور چاندی