اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 64 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 64

64 اعلیٰ درجہ کا حاصل تھا۔سینکڑوں ہزاروں لوگوں نے آپ سے ہر قسم کے فائدے حاصل کئے ہیں۔خصوصاً لوگوں نے آپ کے قرآن شریف کے درس اور طب سے بہت فائدہ اُٹھایا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی بہت بہت رحمتیں نازل فرمائے۔آمین۔حضرت خلیفة المسیح الثانی رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُ حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت میرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے صاحبزادہ اور آپ کے دوسرے خلیفہ ہیں۔آپ کا یہ نام حضور نے الہام الہی کی بناء پر رکھا تھا۔آپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی بشارتیں دی گئی ہیں۔اور احادیث میں بھی آپ کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی موجود ہے۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں بشیر محمود، فضل عمر مصلح موعود، دین کا چراغ، فرزند دلبند گرامی از حمد - مَظْهَرُ الْحَق والعلاء كَأَنَّ الله نَزَلَ مِنَ السَّمآء ، اسیروں کی رستگاری کا موجب قومیں اُس سے برکت پائیں گی بحسن و احسان میں آپ کا نظیر، دنیا کے کناروں تک